تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امید ہے تاپی منصوبہ خطے میں ترقی اورخوشحالی کا باعث بنے گا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے تاپی منصوبے پرعملدرآمد تیز کریں، امید ہے منصوبہ خطے میں ترقی اورخوشحالی کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تاپی مشترکہ عملدرآمدمنصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وقت آگیا ہے کہ ہم تاپی منصوبے پرعملدرآمد تیز کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں توانائی بحران ایک اہم چیلنج ہے، پاکستان میں بھی توانائی بحران سےنمٹنے کیلئے مختلف پالیسیز پر کام کیاجارہاہے، امید ہے تاپی منصوبے خطے میں ترقی اورخوشحالی کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کےوفد کاپاکستان آمد پر شکریہ اداکرتے ہیں، دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -