12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غربت اور بیروزگاری کے خلاف مل کر جنگ لڑنی ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غربت اور مہنگائی کے خلاف مل کر جنگ لڑنی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق غریب آدمی کو ریلیف کے لیے پوری کوشش کریں گے، ایک طرف عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پس گیا ہے دوسری طرف مٹھی بھر اشرافیہ 90 فیصد وسائل پر قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی مد میں سالانہ 500 ارب روپے چوری ہوتے ہیں اس میں غریب کا کیا قصور ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بھاری بل بھی غریب پر ڈال دیا جائے تو اس کا کیا قصور ہے، اشرافیہ کو جو سبسڈی دی جارہی ہے کیا اس کا جواز ہے، غریب آدمی میں مہنگائی میں پس جائے اور اشرافیہ کو سبسڈی ملے یہ نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیائے خوردونوش ارزاں قیمتوں میں فراہم کی جائیں گی، موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کا قیام دوبارہ عمل میں لایا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس محدود وسائل ہیں، وسائل ہم نے جمع کرنے ہیں، جو لوگ محنت کریں گے ان کی بھرپور عزت افزائی ہوگی، جو کالی بھیڑیں ہیں ان سے مارچ کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے بھی اقدامات کریں گے، اسمال انڈسٹری بنانے والوں کو سراہا جائے گا، ایک مکمل معاشی پلان بنائیں گے جس میں نوجوانوں کے لیے کام کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورس کے لیے بحیثیت مجبوری بولی کے لیے ایک ماہ کی مدت بڑھائی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بھی اپریل مئی کا وقت طے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اینٹی بائیوٹک کے ذریعے کام نہیں چلے گا ہمیں سرجری کرنا ہوگی، تاخیر نہیں ہوئی اب فیصلہ کرکے اٹھیں گے کہ ایمانداری سے محنت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں