تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ابتدائی گفتگو میں کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، میرے دورے کےبعدسعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی کےتحت وفد نے دورہ کیا۔

وزیراعظم نے کابینہ ، متعلقہ حکام کی سعودی وفد کےکامیاب دورےکیلئےکاوشوں کی پذیرائی کی اور کہا سعودی وفد پاکستانی وزرا، حکام کی تیاری سےمتاثر ہوا ، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودنے اس کابرملا اظہار کیا۔

انھوں نے مزید کہا سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،ہمیں اسی لگن سے سرمایہ کاری کی آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے کئے عہدکےمطابق ترقی و خوشحالی کیلئےدن رات محنت کریں گے، یقین ہے ہم محنت کرتے رہے تو ترقی و خوشحالی ، معاشی استحکام کا ہدف جلد حاصل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -