پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ منظوری کے بعد ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں کے افسران کی بجٹ تیاری کے لیے کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی ارکان، حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا، امید ہے بجٹ پاکستان کے لیے ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ اور ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو مراعات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے، الحمدللہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر اداروں میں اصلاحات کررہے ہیں، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں