ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گیس، تیل کے شعبے میں چوری کرنیوالوں کو سزا دی جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس اور تیل کے شعبے میں چوری کرنے والوں کی نشاندہی اور سزا دی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم شعبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں گیس، تیل کے شعبے کے گردشی قرضے کو ختم اور دیرپا حل کے لیے جامع لائحہ عمل طلب کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیس پر اسمارٹ میٹرنگ سے خسارے کو کم کیا جائے، عوام کے خون پسینے کی کمائی، قومی خزانے کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دوں گا، ایل پی جی شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو سستی ایل پی جی میسر ہو۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، صارفین کی روزمرہ اشیا کو گیس کے بجائے بجلی پر چلانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے میں میرٹ پر ملک کے باصلاحیت افراد کو تعینات کیا جائے، توانائی اصلاحات پرقلیل، وسط اور طویل مدتی لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے گزشتہ دورحکومت میں توانائی بچت کیلئے مرتب لائحہ عمل پرعملدرآمد کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے توانائی شعبے کے انتظامی ڈھانچے کو بین الاقوامی خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معدنیات کے ذخائر، دریافت، برآمدات میں اضافے کے لیے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں