لندن: وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانیہ سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، وزیر اعظم اب آج رات لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم وزیر اعظم کی اب کل وطن واپسی متوقع ہے۔
وزیر اعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان @CMShehbaz روائتی انداز میں بڑے بھائی @NawazSharifMNS کے پاؤں کو ہاتھ لگا کر روانہ
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھائی کا منہ چوم کر انھیں رخصت کیا
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج پاکستان واپس جائیں گے pic.twitter.com/fqUW4MN6X9— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) November 11, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے روایتی انداز میں بڑے بھائی کے پاؤں چھوئے، دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو محبت سے گلے لگایا جس کے بعد شہباز شریف روانہ ہوگئے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ صرف میرے قائد اور میرے بڑے بھائی ہیں بلکہ وہ زندگی بھر میرے لیے طاقت کا ستون رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیار اور محبت میرے لیے اعتماد کا باعث ہے۔
Mian Nawaz Sharif is not just my leader and my elder brother but also someone who has been a pillar of strength for me throughout my life. His affection & love is a source of confidence and inspiration for me. https://t.co/azaHU4Nl0p
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 11, 2022