تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’اسرائیل کو بیت المقدس کی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بیت المقدس کی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم کی مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی جس میں مسلم امہ کے مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، سیکریٹری جنرل نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سربراہ کے طور پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے سفارتی کوششیں کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسجداقصیٰ، مسئلہ فلسطین اوراسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مشترکہ کوشش کی جائیں، دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے۔

شہباز شریف نے افغان عوام کو فوری امداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ضروری ہے، حسین ابراہیم نے فلسطین، افغانستان اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -