تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے 847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباشی دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پرپوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم نے 107 پاکستانیوں کےجدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے جدہ میں سرکاری رہائش اور پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیرمملکت خارجہ حناربانی کھر، سیکرٹری خارجہ سمیت سوڈان میں پاکستانی سفیر، ہیڈآف چانسری ، ڈیفنس اتاشی، کمرشل اتاشی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو بھی شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپورجذبے سے کام جاری رکھیں۔

Comments

- Advertisement -