پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی جاری ہے جبکہ پیٹرول 18 روپے 50 پیسے سستا ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں18روپے50پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں40 روپے 54 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں33روپے 81پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت196روپے45پیسےہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 34روپے71پیسےفی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

علاوہ ازیں حکومت نے پٹرول پر10روپےفی لیٹرپٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل،کیروسین آئل،لائٹ ڈیزل پر5، 5روپےفی لیٹرلیوی برقراررکھی گئی ہےاور پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس صفرکردیاگیا۔

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں