ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے استعفے کی کاپی منظر عام پر آگئی، جس میں انھوں نے لکھا عہدےکوہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا، ان کے استعفے کی کاپی سامنے آگئی۔

جس میں انھوں نے لکھا ‘ 2017 میں نوازشریف سے ناحق وزارت عظمیٰ ،جماعت کی صدارت چھین لی گئی ، آزمائش میں قائد نوازشریف نے جماعت کی صدارت کی امانت مجھےسونپی تھی۔’

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘پوری دیانتداری اور جذبے سے یہ فرض ادا کرنے کی کوشش کی، محبوب قائد کی بریت انکے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کےبے داغ ماضی کی گواہی ہے۔’

انھوں نے مزید لکھا ‘عہدے کوہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں ، اپنے محبوب قائدنوازشریف سے غیرمتزلزل وفاداری کا عہد دہراتا ہوں ، احساس ذمہ داری اورجماعت کے اصولوں کے مطابق عہدے سےاستعفیٰ دیتاہوں۔’

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں