اشتہار

یوم تکبیر کوئی عام دن نہیں، کٹھن اور عظیم داستان ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کوئی عام دن نہیں بلکہ کٹھن اور عظیم داستان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکبیر قوم کے ناقابل شکست دفاع کی منزل کو حاصل کرنے کا دن ہے، یہ قومی سطح پر موجود تمام سیاسی قوتوں کے اتحاد کا دن ہے، یہ اتحاد سے قومی سلامتی کے مقصد کے حصول کی مثال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے اہل بصیرت لیڈر نے جوہری پروگرام شروع کیا، میرے لیڈر نوازشریف نے نڈر قیادت کا مظاہرہ کیا اور تمام دباؤ اور ہر قسم کی لالچ کو رد کیا، نوازشریف نے یقینی بنایا کہ پاکستان جوہری قوت بنے۔

- Advertisement -

’افواج نے جوہری پروگرام کی حفاظت کر کے دشمنوں کی بری نظر سے دور رکھا۔ یوم تکبیر پر پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ کیلیے امن و استحکام کے اصول طے کر دیے۔‘

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کی سلور جوبلی پر سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سائنسدانوں، انجینئرز اور تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انتھک محنت سے قوم نے ہمیشہ کیلیے اپنے دفاع کو بیرونی خطرات سے محفوظ بنا لیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں