پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم سیلاب متاثرین کی مدد پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی ولی عہد کو سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن پرمبارکباد دی۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور برادرسعودی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور ریلیف و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد پر خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ سعودی معاشی تعاون کو سراہا۔

خیال رہے سعودی عرب کا بانوے واں یومِ وطنی انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ریاض سمیت مختلف شہروں کے سی فرنٹ، پارکوں، سڑکوں، چوراہوں، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز سعودی پرچموں، سبز اور سفید غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

قومی دن کے موقع پر پہلی بار کنگڈم ٹاور پر شاندار لائٹ پروڈکشن کی جا رہی ہے، جس پر سعودی عرب کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ یوم وطنی کی مبارکباد، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔

واضح رہے مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے1932 میں تئیس ستمبر کو نجد اور حجاز کا نام تبدیل کرکے مملکت سعودی عرب رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں