ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے اور کہا متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ مفیدبات چیت کا منتظر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کےایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے، اس موقع پر نائب صدرونائب وزیراعظم شیخ منصوربن زیدالنہان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزراخواجہ آصف، جام کمال، عطا تارڑ ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ مفیدبات چیت کا منتظرہوں، دورے کا مقصدپاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

ابوظبی میں وزیرِاعظم اور صدرمتحدہ عرب امارات محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر بات ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم کاروباری شخصیات وسرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیرِاعظم کا وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں