تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے حملہ آوروں کا اسلام سے تعلق نہیں، وزیراعظم کی مسجد میں دھماکے کی سخت مذمت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے حملہ آوروں کا اسلام سے تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنزپشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے حملہ آوروں کا اسلام سے تعلق نہیں ، دہشت گرد پاکستان کا دفاع کرنیوالوں کونشانہ بناکرخوف پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں، پوری قوم اپنے شہداکوسلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے اور وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ کے پی سی ٹی ڈی کی صلاحیت بڑھانےمیں مدد کریں۔

وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی، اہلخانہ کیلئے صبر اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔

Comments

- Advertisement -