اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پاکستانی عوام کیجانب سے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن بانیوں کے متحرک ویژن کی یاددہانی کرتا ہے ، بانیوں نےاتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی، یواےای کےصدرشیخ محمدبن زید النہیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
People of Pakisan join me in greeting our brothers & sisters of UAE 🇦🇪 on their National Day today. The Day is a reminder of the dynamic vision of its founding fathers who laid the foundation of a great nation through unification. Congratulations to my brother HH @MohamedBinZayed
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 2, 2022
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام کو قومی دن پر مبارکباد دی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ امارات نےترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے، خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےعوام کےدل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔
متحدہ عرب امارات کےقومی دن پرمتحدہ عرب امارات کےصدر،سفیراورعوام کو مبارکباد.پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت،بھائی چارےاوراخوت کےتاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کےعوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں.متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 2, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حالیہ سیلاب کےدوران متحدہ عرب امارات نےدل کھول کر مدد کی، متحدہ عرب امارات کی مزیدترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔
حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 2, 2022