تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے اہم دورے پر روانہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، اس دوران ترک صدر سے ملاقات میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے، لاہور کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے سفیر اور قونصل جنرل نے وزیراعظم کورخصت کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے کے تناظر میں ترک عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے وزیر اعظم ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں ، انقرہ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر پاکستانی قوم کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور امدادی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیراعظم جنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ متاثرین سے بھی بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ جنوبی ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے تناظر میں وزیر اعظم نے 6 فروری کو صدر اردوان سے بات کی تھی۔

اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ترک بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم ذاتی طور پر ترکیہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہر آزمائش اور مصیبت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -