تازہ ترین

’گندم کی پیداوار گزشتہ 10 سالوں کی نسبت زیادہ ہوئی ہے‘

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سال گندم کی گزشتہ 10 سالوں کی نسبت زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گندم کے ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے تمام اداروں کو اپنے اہداف میں اضافہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوار پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ: ’کراچی کی نصف فلور ملز میں گندم ختم، آٹے کی قلت پیدا ہوگئی‘

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار ہوئی، مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار کیلیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے، گزشتہ حکومت کی بدانتظامی سے پاکستان گندم درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔

اجلاس میں انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے، تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -