ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور مزدور کو جس قدر ہوسکا ریلیف دیا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور حج کے موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو قبول فرمائے، عیدالاضحیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی یاد دلاتی ہے، اس کا بنیادی فلسفہ ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز چیز نچھاور کرنا ہے، مساوات، تزکیہِ نفس، دل و جذبات کی طہارت قربانی کے ثمرات ہیں، عید پر جس قدر ممکن ہو محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، ایسے لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے جو زیادہ تر بیرونی عوامل کے باعث ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو امن و سلامتی اور ترقی کا گہوارہ بنائے، اللہ تعالیٰ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بہن بھائیوں کی مشکلات کو ختم کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں