اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیو گلوبل فنانسنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے بہترین انعقاد پر فرانسیسی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 33 لاکھ افراد گھروں سے محروم اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے 20 لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے، متاثرین کی بحالی کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیکریٹری جنرل سے سیلاب سے ہونے والی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیلاب جیسی بڑی آفت کا بہادری سے مقابلہ کیا، دیکھنا ہوگا جنوبی ممالک مصیبت میں ہوں تو شمالی ملک کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک عالمی سطح پر معاشی انصاف نہیں ہوگا دنیا خطرے سے دوچار ہوگی، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں