اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سوئیڈن میں قران پاک کی بے حُرمتی ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ناپاک فعل کی اسلامی دنیا سے بھرپور مذمت اور ذمے دار عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے بھی اس فعل کی بھرپور مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مکروہ اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستان کی شدید مذمت

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا لبادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کیلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ناقابل قبول ہے اور سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسند کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں