اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھادئیے گئے ہیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اسلام آباد میں مفت آٹا فراہمی اسکیم کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پراوقات کار رات گیارہ بجےتک بڑھادیئے گئے ہیں اب یوٹیلیٹی اسٹور پرمفت آٹاشام سات سےرات گیارہ بجےتک بھی ملےگا۔
ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپررات کےاوقات کارکااطلاق16اپریل تک ہوگارات کےاوقات کارمیں تعینات عملے کوفی کس700 روپےافطاری الاؤنس ملےگا اور عملے کو اوورٹائم بھی دیاجائےگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت مفت آٹے کی فراہمی پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص جو مفت آٹے کے مرکز پر آئے، وہ بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اہل افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں، ان کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مفت آٹےکے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے، آٹے کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے شہروں کا دورہ کر رہا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں جاری ہے جس سے جس سے اہل خاندانوں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔