ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے چینی بینکوں سے بات چیت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے چینی بینکوں سے بات چیت کریں گے، بینک آف چائنا،انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک سے قرض کے لئے چین کی سخت شرائط تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے چینی بینکوں سے بات چیت کریں گے، کمرشل بینک چائنا اور انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک سے قرض کی بات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں چینی بینکوں سے رواں مالی سال 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے بات چیت ناکام رہی تھی، بینک آف چائنا،انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک سے قرض کیلئے چین کی سخت شرائط تھیں۔

وزیراعظم اور وزیرخزانہ چینی بینکوں سےقرض کیلئے سخت شرائط ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چائنیزبینکوں کی جانب سےنئے قرض کیلئےچائنیزآئی پی پیزکی ادائیگیوں کےشیڈول کی شرط تھی اور دونوں چائنیز بینکوں کی جانب سے 8 فیصد تک ہائی شرح سودپرقرض کیلئےبھی شرط عائد تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان جولائی2023سےاس قرضےکیلئےمشاورت جاری رکھےہوئےہے، قرض اب آئندہ مالی سال کیلئےحاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں