اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ترقی یافتہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

باکو : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی پذیرملکوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 68 کھرب ڈالر درکار ہیں، ترقی یافتہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں پاکستان کی میزبانی میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےترقی پذیر ممالک شدیدمشکلات کاشکارہیں، موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو آگے آنا ہوگا اور یواین فریم ورک پرعمل کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے زور دیا کہ ترقی پذیرملکوں کو اڑسٹھ کھرب ڈالر درکار ہیں،ترقی یافتہ ملک ترقی پذیر ملکوں کی مدد کریں۔

اس سے سے قبل کوپ 29 کے موقع تاجکستان کی میزبانی میں گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے گلیشیئرز کا تحفظ ضروری ہے، گلیشیئرز پینے کے پانی کا بڑا ذریعہ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں گلیشیئرز سے 90 فیصد پانی حاصل ہوتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا تشویشناک ہے، تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کا تحفظ سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے مربوط اقدامات ضروری ہیں، پاکستان کی زراعت کا نوے فیصد انحصارسات ہزار گلیشیئرز پر ہے، انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے، پائیدار بنیاد پر گلیشیئرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ڈیٹا مرتب کرناہوگا ساتھ ہی ٹھوس اورمؤثراقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں