بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ واٹر سمٹ میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سےسعودی عرب کا2روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ کاپ 16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے جبکہ واٹر سمٹ میں بھی حصہ لیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا عطا تارڑ، مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت پاک سعودی عرب تعاون اورسرمایہ کاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مختلف منصوبوں کی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست،ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ متعددشعبوں میں اشتراک جاری ہے، پاکستان،سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں