اشتہار

وزیراعظم کی رمضان میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔

وزیراعظم نے اپنی زیرِ صدارت بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس میں کہا کہ گرمیوں کے موسم میں ترسیلی نظام بہتر اور لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس جامع پلان موجود ہو، خوش آئند ہے کہ بجلی پیداوار میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو آپریشنل بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں