اشتہار

امریکا کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط کریں گے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کی ہے۔

اے وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات میں سیلاب متاثرین کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے امریکا کی مسلسل حمایت پر سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ منظم اور وسیع البنیاد رابطے مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا سیلاب سے بحالی کے علاوہ معاشی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں