تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کرلیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکی بڑی تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرزکی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

وزارت صحت،این ڈی ایم اےطبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریف دیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں : طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -