ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘ایک اور وعدے کی تکمیل’

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں للہ تاجہلم روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ منصوبہ 16ارب روپےکی لاگت سے 30ماہ میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل، وزیراعظم آج شام اسلام آباد میں للہ تاجہلم روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 128کلومیٹردورویہ طویل سڑک16ارب کی لاگت سے تعمیر ہوگی ، للہ تاجہلم روڈ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی۔

- Advertisement -

سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گی ، منصوبے کا 4فیزسےبیک وقت کام شروع ہوگا ، خوشاب ، چکوال ، منڈی بہاؤالدین اور میرپورکے لوگ مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کی خصوصی کاوشوں سےمنصوبےکی منظوری ہوئی اور ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبےتکمیل کے مراحل میں ہیں، دورویہ سڑک کی تعمیرسےترقی کی نئی راہوں کاتعین ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنڈدادن خان کی پسماندگی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ،پہلی بارپنڈدادن خان میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں