تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فرانس: وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، گیارہ مئی سے بازار کھلیں گے

پیرس: فرانسیسی وزیر اعظم نے ملک بھر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ مئی کے بعد سے ملک بھر کی دکانیں اور مارکٹیں کھولی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد تمام کاروبار کی اجازت دینا نہیں ہے، اس لیے ریسٹورنٹس اور دیگر چیزوں کی فروخت کی گیارہ مئی کے بعد بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی ادارے کی کرونا وائرس بنانے کی افواہوں کی تردید

ایڈوارڈ فلپ کا کہنا تھا کہ کرونا کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا، البتہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ہم نے وبا پر مکمل قابو پالیا ہے کیونکہ اس کے دوبارہ اٹھنے کے آثار باقی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 11مئی سےپبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، 1ماہ لاک ڈاؤن کر کے ہم نے 62ہزار سے زائد لوگوں  کی زندگیاں محفوظ کیں۔ انہوں نے بتایا کہ  فرانس میں ستمبرتک تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی رہے گی ، ہم بند دروازوں یعنی بغیر تماشائیوں کے ایونٹ کا انعقاد کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیارہ مئی کے بعد سے ہر ہفتے 7 لاکھ شہریوں کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں تمام شہریوں کا ٹیسٹ کرنا بہت زیادہ مشکل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو آئے گا تو اُس کے ساتھ رہنے والے تمام لوگوں کا ٹیسٹ ہوگا، یہ ضروری نہیں کہ اُن لوگوں کو کرونا کی علامات بھی ہوں۔

ایڈوارڈ فلپ کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے انہیں چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اگر شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو وہ اپنے گھروں پر بھی آئسولیشن میں رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس روک تھام، فرانسیسی حکومت نے فوج کی مدد حاصل کرلی

یاد رہے کہ فرانس میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہزار 293 تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 437 مریضوں نے دوران علاج دم توڑ ا ہے جبکہ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح کا تناسب کم ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -