تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تین وزرائے اعظم کا دورہ امریکا، عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کی، سابق حکمرانوں‌ نے کروڑوں‌ اڑائے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورۂ امریکا میں اپنے اخراجات کم کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق وزیراعظم عمران خان،نواز شریف اورآصف زرداری کے دورۂ امریکا کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے مہنگا دورہ آصف زرداری نے 2009 میں کیا۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے 2009 میں 6 روزہ دورہ امریکا میں قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ کیے۔ اسی طرح نواز شریف کے2013میں ہونے والے 6روزہ دوےپر5لاکھ49ہزار853ڈالرز کے اخراجات آئے۔

مزید پڑھیں: دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کیا اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی، انہوں نے نہ سرکاری جہاز استعمال کیا اور نہ ہی سابق حکمرانوں کی طرح 7 اسٹار ہوٹل میں رہائش کی اور نہ وہ اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو ساتھ لے کر گئے۔

عمران خان کے دورۂ امریکا پر صرف 67 ہزار 180 روپے کے اخراجات آئے، وزیر اعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی خزانے کے کروڑوں روپے اس دورے میں بچائے جبکہ کامیاب سفارت کاری کر کے بھی دنیا کو مثبت پیغام دیا۔

عمران خان کے دورۂ امریکا کے بعد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا کیونکہ وہاں پر وزیراعظم نے میڈیا سمیت ہر موقع پر نپی تلی گفتگو کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔