اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہوگئے ، دنیا کی اقتصادی صورتحال پر اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔
زیراعظم محمد نوازشریف ورلڈاکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سویٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیراعظم کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شیوب نے دی ہے۔
ورلڈ اکنامک کا سالانہ اجلاس سترہ جنوری سے ڈیوس میں شروع ہوگا، وزیراعظم اپنے دورہ ڈیوس کے موقع پر دوسرے ممالک کے سربراہان اورتجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم دورے کے موقع پراقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹریز،سویئٹزرلینڈ کی صدر مس ڈورس لیوتھارڈ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے ساٹھ ممالک کے تجارتی وفود کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ڈیوس میں ہونیوالے اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان سمیت اعلی تجارتی وفود اوردیگراعلی حکام سمیت بتیس سو اعلی شخصیات شرکت کررہی ہیں، ورلڈ اکنامک فور م پروسیع پیمانے پراقتصادی اورسیاسی معاملات زیرغورلائے جائیں گے