جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم قابل تعریف ہے: میاں زاہد حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم قابل تعریف ہے، وومن چیمبرز کی مدد سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کا عزم قابل تعریف ہے جس سے صنفی مساوات کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے مختلف شعبوں میں کوٹہ مختص کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں، ملک کی 51 فیصد آبادی کو قومی دھارے میں لائے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اس لئے معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور ایک جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آئین حقوق نسواں کے تحفظ کی گارنٹی دیتا ہے اور قوانین بھی موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا، حکومت کی جانب سے شہری اور دیہی خواتین کو ترقی کے لئے بھرپور مواقع دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے نجی شعبہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہملک کی پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لئے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کوخواتین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا ہو گی اور انکی ترقی کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہونگی جس میں بینکوں کی جانب سے قرضوں کی عدم فراہمی سب س اہم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں