تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حیدرآباد: ایم کیو ایم کا زونل آفس ساڑھے پانچ سال بعد کھول دیا گیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی وزیراعظم سے اہم ترین ملاقات رنگ لے آئیں، حیدرآباد میں چھ سال سے بند زونل آفس کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اہم ترین دورے پر کراچی پہنچے،جہاں انہوں نے بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا اور متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات جاری تھی کہ اسی دوران چھ سال سے بند حیدرآباد زونل آفس کو کھول دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے زونل انچارج نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بائیس اگست 2016 کے واقعے کے بعد سے زونل آفس کو سیل کردیا گیا تھا جسے آج ضلعی انتظامیہ نے کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم متعدد بار وزیراعظم عمران خان سے یہ مطالبہ کرچکی تھی کہ انہیں آزادانہ سیاست کی اجازت دی جائے اور ان کے سیل کئے گئے یونٹ آفس کو کھولا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا پہلا دورہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کی ، ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی ، اسدعمر، علی زیدی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول، عامر خان ، امین الحق ، کنور نوید ،وسیم اختر ودیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ملاقات میں خالدمقبول صدیقی نےعمران خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا خان صاحب کیا صورتحال ہے کیا پالیسی ہے ، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ خالد آپ کو سب حالات کا پتہ ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امین الحق اچھا کام کررہے ہیں، اسدعمر ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی۔

خالد مقبول نے عمران خان سے کہا ایم کیوایم کے کئی مسائل بدستور حل طلب ہیں، جس پر وزیراعظم نے تمام مسائل اور تحفظات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -