تازہ ترین

نواز شریف اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، 15 سینئر رہنماؤں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیرِ غور

اسلام آباد : مسلم لیگ کی جانب سے 15 سینئر رہنماوں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیر غور ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی ، شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں کے بعد نوازشریف کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں متوقع وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے نام زیر غور آئے، 25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو 3 سے 5 وفاقی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ کی جانب سے ن لیگ کے 15 سینئر رہنماوں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیر غور ہیں۔

اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف احسن اقبال،مریم اورنگ زیب ملک سیف الملوک کھوکھر ، عطااللہ تارڑ، شزا خواجہ کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے لئے سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، راجہ قمراسلام،رانا تنویر حسین کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -