منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

موٹروے پر مسلم لیگ ن کا قافلہ حادثے کا شکار، متعدد کارکنان زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے جانے والا مسلم لیگ نواز کا قافلہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پاکستان کی نامور اور غیر معروف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کےلیے صوبہ خیبرپختونخوا سے بھی کارکنان شریک ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے آنے والے مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے کارکنان کی گاڑیوں کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔

گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مینار پاکستان (گریٹ اقبال پارک) پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے 2 بجے دوپہر شروع ہونا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں