ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش پر سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، مسلم لیگ نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

شرکا نے موقف اپنایا کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں ہمیں بھی سیاست کرنی چاہیے، مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی کو الزامات یاد کرائے جائیں۔

شرکا نے رائے دی کہ عوام کو باور کرایا جائے کہ ماضی میں یہ مذاکرات کی دعوت پر کیا کہا کرتے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے تو صدق دل سے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کےبعد نوازشریف اوراتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور جو بھی مشترکہ فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں