اشتہار

سندھ میں اتحاد کیلئے جماعتوں سے رابطے، مسلم لیگ ن کا وفد آج شام کراچی پہنچے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ ن کا وفد آج شام کراچی پہنچے گا، جہاں وہ جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کرے گا جبکہ کل ایم کیو ایم کی قیادت سے ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے سندھ میں اتحاد اور جماعتوں سے رابطوں کے لئے مسلم لیگ ن کا وفد آج شام کراچی پہنچے گا، لیگی وفد میں ایاز صادق اور سعد رفیق شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی وفد جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سے اہم ملاقات کرے گا اور اتوار کو بہادر آباد مرکز میں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا، جس میں سندھ میں نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تین آئینی ترامیم رکھی جائیں گی، جس میں پی ایف سی ایوارڈ براہ راست ڈسٹرکٹ کو دینا چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ بلدیاتی حکومت کے ماتحت ادارے شامل کرنا اور بلدیاتی الیکشن نہ ہونےتک عام انتخابات نہ ہونے کی شق بھی چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ ہے۔

گذشتہ روز خالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں رابطہ کمیٹی کو نواز شریف سےملاقات میں ہونےوالی گفتگوسےآگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ن لیگی وفد کی بہادرآباد آمد پر مطالبات سے متعلق مشاورت کی گئی اور کہا گیا کہ ن لیگ وفد کےسامنے انتخابات اورانتخابات کےبعدکیلئےمطالبات رکھےجائیں گے، جس میں ایم کیو ایم کے ن لیگ کے ساتھ چارٹرآف ڈیمانڈمیں آئینی ترامیم بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں