جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن کو کل تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو کل شام تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی میں یاسمین راشد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے کل نوازشریف کے ترجمانوں کو طلب کیا تھا، تازہ رپورٹ لے کر کمیٹی کو اپنا مؤقف دینے کی ہدایت کی تھی، آج ترجمان کا جواب آیا کہ ہم نہیں آسکتے اور وقت کم ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مزید24گھنٹے کا وقت دیا، رپورٹ نہیں آتی تو ہم قانون کے مطابق سفارشات مرتب کریں گے۔

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو کل شام تک نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

رپورٹ نہ آنے پر نوازشریف کی صحت پر قائم کمیٹی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دے گی، کمیٹی سفارشات پر نوازشریف کی معطل سزا میں توسیع دینے نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سربراہ خصوصی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے معالج نہیں ہیں، ڈاکٹر عدنان کے ویڈیو لنک بیان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں