تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

’نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں‘

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو یہ سوچ رہا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے وہ یہ بات ذہن سے نکال دے وہ پاکستان آئیں گے اور آ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے فیصلوں سے ریاست کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جو یہ سوچ رہا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے وہ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دے، نواز شریف پاکستان آئیں گے اور آ رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 20 سال کے نوجوان کو شاید علم نہیں کہ 2008 سے 2013 تک بجلی نہیں تھی لیکن نواز شریف نے 2013 میں اقتدار میں آکر وافر مقدار میں بجلی پیدا کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سستی بجلی دی، امن قائم کیا، بتایا جائے اس محسن پاکستان کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کیوں کیا جاتا ہے۔ جب تک 5 کرداروں کی تفصیلات قوم کو نہیں بتائیں گے تب تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پونے 4 سال جنہوں نے حکومت کی ان کا قصور قوم کے سامنے لائیں، 16 ماہ میں 11 جماعتوں نے جو کچھ کیا وہ بھی سامنے لائیں یہ کیا طریقہ ہے کہ سارا ملبہ اٹھا کر مسلم لیگ ن پر ڈال دیں۔ 16 ماہ کی حکومت اور نگراں حکومت پر اتنا ہی ملبہ ڈالیں جتنا انکا قصور ہے۔ یہ کیا کہ کھائے کوئی، کرپشن کرے کوئی اور بھرے کوئی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اب صرف بجلی کے بل کم کرنے سے عدم استحکام اور افراتفری نہیں رکے گی، شہری 2،4 روپے فی یونٹ کم کرنے سے سکون میں نہیں آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -