اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس:عطا تارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء تارڑ سمیت 13 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے قیصر امام ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

رانا مشہود نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کی چودہ درخواستیں دائر کی ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا یہ مقدمہ کہاں درج ہے؟ رانا مشہود نے بتایا کہ مقدمہ لاہور میں درج ہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا لاہور جانے میں صرف چار گھنٹے لگتے ہیں، کیا تمام ملزمان عدالت میں موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہمیں چودہ دن کا وقت دے دیا جائے ،ہمارے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، استدعا ہے ہماری دوسرے مقدمے میں آج کی درخواست سن لی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک درخواست دائر نہیں ہوتی اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عدالت نے لیگی رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، 25، 25 ہزار مچلکوں کی عوض عدالت نے ضمانت منظور کی۔

اہم ترین

مزید خبریں