اشتہار

ن لیگی رہنما موجودہ سیاست سے مایوس ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگی رہنما موجودہ سیاست سے مایوس ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں یہ سیاست پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی آج سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ن لیگی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور موجودہ سیاست سے مایوسی کا اظہر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے کا نام ہے۔ یہ سیاست پاکستان کے مسائل کو حل نہیں کرسکتی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سیاست صرف انتقام بن چکی ہے جب کہ عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے ہیں۔ معیشت کی بدحالی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس کوئی بھی معجزاتی حل نہیں ہے۔ سب اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں کیونکہ کوئی بھی بری الذمہ نہیں۔

- Advertisement -

شاہد خاقان نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کی بنیادی وجہ اسمبلیوں میں بھیجے جانے والے غیر نمائندہ لوگ ہیں۔ آئین کو تسلیم نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا غیر جماعتی فورم ہونا چاہیے جہاں پاکستان کے مسائل کے حل کی بات کی جا سکے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت کے حالات خراب ہیں۔ حکومت نے چار ماہ میں فیصلے نہیں کیے جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ اب در آید درست آید حکومت نے آئی ایم ایف سے بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ 21 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات باہر زیادہ سے زیادہ بیچنی پڑیں گی۔

بلوچ رہنما لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ جس بحران سے سماج گزر رہا ہے اس میں بلوچستان کے مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں