اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص خود کو صاف ستھرا ظاہر کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے، عوامی طور پر نااہل عمران خان کو مزید نااہل کرانے کی ضرورت نہیں، عجلت میں فیصلے کرنے سے انصاف پر سوالات اٹھتے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہاہے، ہمیں سپریم کورٹ کی جانب سے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، عمران خان باربارسپریم کورٹ میں اپنامؤقف تبدیل کررہےہیں، کبھی جمائماسےقرض کبھی کرکٹ کی کمائی کا ذکر کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نیازی سروسز ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کہتے ہیں غلطی ہوگئی معاف کردیں، نوازشریف کےہرکیس میں عجلت سےکام لیاگیا، نوازشریف کو نااہل کرنے سیاست سے ہٹانے کی بہت جلدی ہے، اتنی جلدی کیوں ہےوجہ توبتائی جائے۔
مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں اسحاق ڈار پر 48گھنٹے میں فردجرم لگائی گئی، ہمارےخلاف کیسزمیں جلدی کیوں ہے ہم پھر بھی صبر کررہے ہیں، ہمارے پیش ہونے سے نظام عدل میں خامیاں واضح ہورہی ہیں، اہل اورنااہل کافیصلہ صرف عوام کی عدالت کوکرنےدیاجائے، خفیہ اداروں کو متنازع بنانے سے قومی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو پڑھانے والے کچھ اچھا پڑھایا کریں، عمران خان کو چند روز سے اداروں پر تنقید کسی کے کہنے پر کر
رہےہیں، کیا ہر کام اب عدالت میں چیلنج ہوگا، ہم عدالتوں کے کندھوں پر کتنا سیاسی بوجھ ڈالیں گے، سیاسی معاملات کو عدالتوں کے کندھوں پر رکھ کر حل نہ کریں۔
عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیا ہے ،حنیف عباسی
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کےکیس میں نئےنئےانکشافات ہورہےہیں، عمران خان نےعدالت میں غلط اورجعلی ثبوت پیش کیے، آج کیس کے دوران نیا کردار طاہرعلی منظرعام پر آیا ہے۔
حنیف عباسی نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا پولیس کا بیڑاغرق کردیا ہے، عمران خان بتائیں ساڑھے4میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ پشاورہائیکورٹ نے تعلیم اورصحت سے متعلق ازخود نوٹس لے رکھا ہے، عمران خان نے نوجوانوں کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سکھائی۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیس میں نااہل ہونےجارہےہیں، عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیاہے، پاناماکیس میں توصرف ایک اقامہ ملا۔