تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ن لیگ کے منحرف ارکان کا پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ق لیگ کے پرویزالٰہی کی بطور وزارت اعلیٰ پنجاب نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منحرف رکن اشرف انصاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے پر وہ ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔

اشرف انصاری نے کہا کہ پرویزالٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7 ہے جب کہ مزید 15 ن لیگی ارکان پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مستعفی

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

Comments