اشتہار

ملک کو درپیش معاشی مشکلات، مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزرا نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔

وزرانے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر کیا ، مخلوط حکومت میں 12وفاقی وزرا،3وزرائےمملکت کاتعلق ن لیگ سے ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ (ن) کےوفاقی وزرا، وزرائےمملکت رضاکارانہ بنیادپر کام کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کی درخواست منظور کرچکے ہیں۔

معاونین خصوصی میں شزہ فاطمہ ،حافظ عبدالکریم، جنید انور چوہدری ، شیخ فیاض الدین،رومینہ خورشید ، رانا مبشر، صادق افتخار، ملک احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ، شاہجہاں یوسف،فہدہارون، سابق سفیر محمد صادق ،نعمان لنگڑیال بھی شامل تھے۔

معاونین خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں