اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ن لیگ متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ن لیگ متحرک ہیں، العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ک ے قائد نوازشریف کی پاکستان پہنچنے سے پہلے حفاظتی ضمانت لینے کی کوشش جاری ہے، سابق وزیراعظم کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جبکہ العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسز میں بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ آج پھر سماعت کرے گا۔

گذشتہ روز نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹرکےدلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

- Advertisement -

العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسزمیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی تھی، وکیل امجد پرویزنے بتایا تھا نوازشریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتےہیں، گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت میں کہا تھا کہ نوازشریف واپس آناچاہتےہیں توہمیں کوئی اعتراض نہیں، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو یہی ہدایات ہیں تواپیلوں کی پیروی کیوں کررہے ہیں ، آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پراعتراض نہیں، کل کو آپ کہیں گے فیصلہ ہی کالعدم قراردے دیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں بھی نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں