لاہور : نیب دفترہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اےعمران نذیر کو گرفتار کرلیا گیا، مریم نوازکی نیب پیشی پر خواجہ عمران نذیرکی گاڑی میں پتھرلائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عمران نذیر کو گرفتار کرلیاگیا ، تھانہ چوہنگ میں درج مقدمےمیں ایم پی اےخواجہ عمران نذیرگرفتار کیا گیا۔
تھانہ چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس خواجہ عمران نذیرکولینےتھانہ فیصل ٹاؤن پہنچ گئی ہے ، خواجہ عمران پرمریم نوازکی نیب پیشی کے موقع پرپتھراؤ،ہنگامہ آرائی کاالزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی نیب پیشی پرخواجہ عمران نذیرکی گاڑی میں پتھرلائے گئے اور گاڑی سے پولیس پر پتھر پھینکے گئے۔
اس سے قبل خواجہ عمران نذیرکےزیراستعمال گاڑی کوماڈل ٹاؤن لنک روڈپرروک لیاگیا ، وارڈن کا کہنا تھا کہ گاڑی پولیس کومطلوب ہے،اس لئےروکا۔
وارڈنز خواجہ عمران نذیرکوروک کرگاڑی فیصل ٹاؤن تھانے لے گئے، جہاں خواجہ عمران نذیر کے ایس ایچ او کے ساتھ مذاکرات کئے، ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمرےسےگاڑی کی اطلاع دی گئی جس پرانہیں پکڑا۔