تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل خان نیازی نے استعفیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی کو جمع کرا دیا ہے۔ فیصل خان نیازی کا تعلق مسلم لیگ (ن) کے 5 منحرف اراکین میں ہوتا ہے۔

فیصل خان نیازی نے اپنے متصر بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نشست سے خوشی سے استعفیٰ دیا ہے، بہت پہلے مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر چکا، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے، مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف قرارداد عدم اعتماد نمٹا دی گئی ہے۔ آج اتوار کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف قرارداد کا ذکر کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث تحریک پر بات نہیں کی گئی۔ پینل آف چیئرمین نے حکومتی اتحاد کی جانب سے جواب نہ ملنے پر تحریک نمٹا دی۔

چیئرمین پینل نے تحریک عدم اعتماد کے محرک کو بار بار پکارا تاہم تحریک کے محرک سامنے نہ آنے پر قرارداد نمٹا دی گئی اور ن لیگی ارکان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی اجلاس 6 جون تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ اسمبلی ملازمین کو بھی ایوان کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے طے کیا تھا کہ پہلے مرحلے میں میڈیا کو ساتھ لے کر 15 سے 20 ارکان پنجاب اسمبلی جائیں گے، کیوں کہ اطلاعات ہیں کہ اسمبلی کے اندر کچھ غیر متعلقہ افراد موجود ہیں، تاہم جیسے ہی ن لیگی ارکان ایوان میں داخل ہوئے پینل آف چیئر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

Comments

- Advertisement -