لاہور: مسلم لیگ نون کے نئے سربراہ شہباز شریف ہوں گے‘ پارٹی کے نئے صدر کا باقائدہ انتخاب مسلم لیگ ن جنرل کونسل کرے گی‘ انتخاب تک سینیٹر یعقوب خان قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں شہباز شریف کو نوازشریف کی جگہ صدر منتخب کیا جائے گا‘ تب تک یہ عہدہ سینیٹر یعقوب خان کے پاس رہے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک سینیٹریعقوب خان ناصر کومسلم لیگ ن کاقائم مقام صدربنانےکافیصلہ ہوا ہے۔جس کی منظوری کل مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
یہ بھی بتایا جارہے کہ شہباز شریف کا بطور پارٹی صدر باقائدہ انتخاب جنرل کونسل کرے گی تاہم ابھی اس کا وقت معین نہیں کیا گیا ہے۔
نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام عدالت میں چیلنج
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کا اقدام چیلنج کردیا گیا تھا، درخواست پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےاشتیاق چوہدری نے دائرکی تھی ۔
درخواست گزارنے مؤقف کیا تھا کہ نااہل نواز شریف قانون کے تحت پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے، نواز شریف قانون کے تحت پارٹی اجلاس میں شامل بھی نہیں ہوسکتے، اور ان یہ کا اقدام الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔