اشتہار

وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے، ن لیگ

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کل اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر بلیح الرحمٰن انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی کو فائنل کرلیا گیا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی و دیگر اتحادی اراکین کل سہ پہر 4 بجے اسمبلی پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر بلیغ الرحمٰن کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے، پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا ورنہ وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا یہ طے ہو چکا ہے۔

واثق قیوم نے کہا: ’جاری اجلاس کے دوران دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی تاریخ دی جائے گی۔ فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو۔ اپوزیشن کی تحریک پر جمعہ کو ووٹنگ نہیں کرائی جائے گی۔ تحریک اپوزیشن نے پیش کی جس کے لیے انہیں وقت دیا جائے گا۔ اپوزیشن کو نمبرز پورے کرنے ہوں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں