اشتہار

وفاق میں حکومت سازی : مسلم لیگ ن نے تمام جماعتوں کے سامنے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کے سامنے شرائط رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کو مشروط کر دیا، ن لیگ نے تجویز دی کہ ڈھائی ڈھائی سال تمام اتحادی کابینہ کا حصہ ہوں، ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی ہے، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کےسامنےشرائط رکھےگی۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کے بغیروفاق میں حکومت نہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک مضبوط رائے پائی جاتی ہے کہ ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے، ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز نون لیگ کے رہنماؤں نے قیادت کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ذرائع کا بتانا تھا کہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس مین لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے کہا کہ وفاق میں حکومت نہ بنائیں، پیپلزپارٹی قدم قدم پربلیک میل کرے گی۔

ارکان نے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آناچاہتی اورفائدے بھی لینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی مکمل ساتھ دے تو حکومت لینے میں حرج نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں